صہیونی وزیر جنگ کا لبنان کی سرحدوں پر گشت، حزب اللہ کی سرگرمیوں پر نظر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاتز نے مشرق وسطی کے لئے امریکی خصوصی ایلچی کی خاتون معاون مورگن اورٹاگس کے ساتھ لبنان کی سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکہ کے سفیر مائیک ہاکبی سمیت کئی اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی عسکری اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، دورے کا مقصد حزب اللہ کی سرحدی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لینا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کی سرحدی حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود، اسرائیلی فوج نے متعدد بار جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *