
حیدرآباد ۔ شہر کے علاقے چادرگاٹ میں ایک پولیس عہد یدار کی جانب سے سارق پر فائرنگ کرنے کی اطلاعت ملی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وکٹوریا پلے گراؤنڈ کے پاس ایک سارق نے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون چیتنیہ پر خنجر سے حملے کی کوشش کی جس پر پولیس عہدیدار نے اس پر گولی چلا دی۔ جس کے نتیجے میں سارے زخمی ہو گیا اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
