اس سے قبل کابینہ میں توسیع کے دوران ہرش سنگھوی کو ریاست کا نیا نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ وہ 3 مرتبہ کے رکن اسمبلی ہیں اور فی الحال مجورا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے 25 اراکین اسمبلی کو آج وزیر کے عہدے کا حلف دلایا، جس کے بعد وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سمیت کابینہ میں وزیروں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی۔ گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی ارجن موڈھواڑیا کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کیے، کئی محکمے اپنے پاس رکھے
