امروہہ میں غیر قانونی کانکنی میں ملوث 6 پولیس افسران معطل، تھانہ انچارج لائن حاضر

چوکی انچارج اور باقی پانچ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہی انسپکٹر کوتوالی دیہات کا کردار بھی لاپرواہی والا نظر آیا جس پر ایس پی نے انہیں لائن حاضر کر دیا۔ اس کارروائی سے پورے ضلع کے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ وہیں کانکنی مافیاوں میں کہرام مچ گیا ہے۔

ایس پی امیت کمار آنند نے بتایا کہ ’’تحقیقات میں تمام پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔ جس کے بعد ان کی معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جو بھی پولیس اہلکار غلط کاموں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *