
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروکسل میں یورپی یونین کے مرکزی دفتر کے سامنے غزہ کی حمایت اور صہیونی قابضین کے کاروان صمود پر حالیہ حملے کی مذمت میں مظاہرہ کیا گیا۔
اسی طرح، فن لینڈ کے طلبہ نے اپنے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔
اسٹاک ہوم میں، سوئڈن کی پولیس نے وزارت خارجہ کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ ٹکراؤ کیا، جو کاروان صمود میں موجود سوئڈش شہریوں کی آزادی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، ۳ اکتوبر جمعہ کو اٹلی بھر میں مظاہروں اور ہڑتالوں کی کال دی گئی ہے۔
گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کاروان صمود کی حمایت میں عوامی اجتماعات میں اضافہ دیکھا گیا۔
