[]
حیدرآباد _ 11 اکتوبر ( اردولیکس ) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے کرکٹ میں لایا۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی جیت کو غزہ (فلسطین) کے شہریوں کے نام کر رہے ہیں۔
رضوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” پاکستانی ٹیم کی جیت کا حصہ بننے پر خوشی ہے..اس فتح کو غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو وقف کرتے ہیں..اس کے علاوہ، حیدرآباد کے لوگوں کی طرف سے ہمیں دکھائی جانے والی محبت اور مہمان نوازی کے لیے آپ کا شکریہ.
محمد رضوان کے اس ٹویٹ پر کئی نیٹیزین ان پر کئی طرح کی تنقیدیں کررہے ہیں ایک نیٹیزین نے کہا کہ انھیں یہاں کرکٹ کھیلنے کے لئے آنے بجائے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جنگ لڑنے جانا تھا
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023