امیر قطر کی جانب سے فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امیر قطر نے اپنے ملک کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے بارے میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور فلسطینی عوام اور سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان صہیونی کاروائیوں کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔

قطر کے امیر نے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور صبر سے کام لینے کی اپیل کی اور کہا کہ قطر سویلین افراد کو امان دینے کو ترجیح دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور مسجد اقصی کی توہین کا ردعمل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *