پرواز بھرتے ہی رَنوے پر گر گیا اسپائس جیٹ طیارہ کا پہیہ، 78 مسافروں کے ساتھ ممبئی میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

اس طیارہ نے 12 ستمبر کی دوپہر 15.51 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کی اطلاع کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ حالانکہ طیارہ نے رَنوے نمبر 27 پر بہ حفاظت لینڈنگ کی۔ اس طیارہ میں پائلٹ ٹیم سمیت تقریباً 78 مسافر سوار تھے، اور سبھی محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *