فلسطینی مزاحمت کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق غزہ میں ہوگی، فلسطینی ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ “قدس بٹالین” کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ ان بٹالینز کی شاندار فوجی پریڈ آج غزہ میں منعقد ہونے والی ہے جو فلسطینی مزاحمت کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوگی۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں آج بروز بدھ کی سہ پہر شروع ہونے والی فوجی پریڈ میں اسلامی جہاد تحریک کے بانی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی محکمے کے کمانڈر اور اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن “اکرم العجوری” خطاب کریں گے جس میں صیہونی غاصبوں کے لیے واضح پیغامات ہوں گے۔

تحریک جہاد اسلامی کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ 60 کے قریب فلسطینی عسکری تنظیموں جیسے قدس، مقاومت فلسطین اور محور مقاومت کے سینکڑوں فوجی دستے شہدائے دلاور فلسطین کے نام سے پریڈ میں شرکت کریں گے۔

 اس ذریعہ نے مزید کہا کہ پہلی بار قدس بٹالین نئے اور جدید میزائلوں کی وسیع رینج کے ساتھ نقاب کشائی کرے گی جو مہینوں پہلے “آزادگان انتقام” جنگ کے بعد استعمال میں لائے گئے تھے جو کہ قدس بٹالین کے عسکری سازوسامان کی مسلسل اپ گریڈیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ 

انہوں نے بیان کیا کہ قدس کی تمام عسکری تنظیمیں اور یونٹ اس شاندار پریڈ میں شرکت کریں گے جو قدس بٹالین کی تعداد، تجربے، صلاحیتوں اور مزاحمت کے نظریہ پر عمل کرنے کے لحاظ سے پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ فوجی پریڈ مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے جو یہ پیغام دیتی ہے کہ ” شمشیر قدس” ابھی بھی نیام سے باہر ہے اور مزاحمت کے ہاتھوں دشمنوں کے سروں پر بجلی بن کر گرنے کو تیار ہے۔ 

مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ اسلامی مزاحمت اور جہاد مغربی کنارے میں جاری رہے گا اور اسے دشمن کے مقابلے کے میدان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ تاکید محاذوں کے اتحاد کے اصول پر ایک ناقابل واپسی حکمت عملی کے طور پر ہے۔ آج کی فوجی پریڈ کا پیغام یہ ہے کہ قدس بٹالین نے اپنے قائدین کی شہادت کے بعد اپنی طاقت کو برقرار رکھا ہے اور شہداء کا خون تمام فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی کی طرف ہمارے عوام کا راستہ ہوگا۔

کل بروز منگل قدس بٹالین نے “شہداء، نوید فتح” کے عنوان سے ایک خصوصی مشق کا انعقاد کیا جس میں ایلیٹ فورسز، میزائل، توپ خانے، آرمر اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں متعدد خصوصی فوجی یونٹس نے شرکت کی۔ 

یاد رہے کہ اسلامی جہاد موومنٹ جمعہ کے روز “شہداء، فتح کی نوید” کے عنوان سے شام اور لبنان کی طرح غزہ کی پٹی میں ایک مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کرنے والی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *