وزیر اعظم کا دورہ نظام آباد، مختلف ترقیاتی پراجکٹس قوم کے نام معنون

[]

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کیا۔وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچے اور بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔

انہوں نے این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا۔یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔

تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ مودی نے سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *