نجی تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے لازمی ریزرویشن کی پارلیمانی کمیٹی کی اہم سفارش

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین ہند کے آرٹیکل 15(5) کے تحت حکومت نجی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طلبہ کے لیے ریزرویشن لازمی قرار دے سکتی ہے اور اس کی قانونی حیثیت 2014 میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی تسلیم کی گئی تھی۔

کمیٹی نے اپنے جائزے میں تین نجی ممتاز اداروں (انسٹی ٹیوشنز آف ایمیننس) کے موجودہ طلبہ کی ساخت کا تجزیہ کیا اور پایا کہ ایس سی طلبہ کا حصہ صرف 0.89 فیصد، ایس ٹی طلبہ کا 0.53 فیصد اور او بی سی طلبہ کا 11.16 فیصد ہے۔ موجودہ حالات میں یہ تعداد ان طبقات کے لیے تعلیم میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *