بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز، راہل گاندھی نے کہا- ’الیکشن کمیشن نے جادو سے ووٹر بڑھائے، بی جے پی کو جتایا‘

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے آج بہار کے ساسارام سے اپنی 16 روزہ اور تقریباً 1300 کلومیٹر طویل ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز کیا۔ یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کو اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک نے ’ون پرسن، ون ووٹ‘ کے اصول کے تحفظ کے لیے ایک بڑی سیاسی پہل قرار دیا ہے۔

یاترا کے آغاز سے قبل منعقدہ ریلی میں راہل گاندھی نے سخت لہجے میں کہا، ’’پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لڑائی صرف انتخابی نتائج کی نہیں بلکہ آئین کو بچانے کی ہے۔ ہر الیکشن میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی جیت جاتے ہیں لیکن اس جیت کے پیچھے ووٹوں کی ہیرا پھیری ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *