وشنو سراوانن نے کشتی رانی میں کانسے کا تمغہ جیتا

[]

ہانگژو: ہندوستان کے وشنو سراوانن نے چہارشنبہ کو مردوں کے ڈنگی آئی ایل سی اے 7 سیلنگ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ٹوکیو اولمپیئن وشنو سراوانن نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج 11 ریسوں میں 34 نیٹ پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

 سنگاپور کے لو جون ہان ریان نے مردوں کی ڈنگی میں خالص 26 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سیلنگ میں سب سے کم نمبر حاصل کرنے والے کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ سراوانن چاندی کا تمغہ ایک پوائنٹ سے کھو بیٹھے۔ خواتین کی ڈنگی آئی ایل سی اے میں، نیترا کمانن اپنی 11 ریس کی سیریز میں خالص 41 پوائنٹس کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر رہیں۔

ملائیشیا کی بنت محمد لطیف نور شجرین (25)، ہانگ کانگ کی چین کی نارٹن اسٹیفنی لیوس (37) اور سنگاپور کی چان جِنگ ہوا وکٹوریہ (38) نے پوڈیم میں جگہ بنائی۔

وشنو سراوانن کے کانسی کے تمغے نے تین تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی ایشین گیمز کی سیلنگ مہم کا خاتمہ کردیا۔ قبل ازیں منگل کو، نیہا ٹھاکر نے لڑکیوں کی ڈنگی آئی ایل سی اے 4 میں چاندی اور عباد علی نے مردوں کے ونڈ سرفر آر ایس :ایکس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *