وی وی گری اور کرشنا کانت کے بعد دھنکھڑ تیسرے نائب صدر بنے جو اپنی مدت پوری نہ کر سکے

ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 67 (اے) کے تحت فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ وہ مدت پوری کیے بغیر عہدہ چھوڑنے والے ملک کے تیسرے نائب صدر بن گئے ہیں۔ تاریخ میں اب تک ایسا صرف دو بار ہوا ہے۔

پہلی بار، 1967میں وراہگیری وینکٹ گری نے صدر ہند کے انتخاب کے لیے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گری کا یہ فیصلہ اس وقت زیر بحث تھا۔ واضح رہےکہ 1974 میں، نائب صدر بی ڈی جٹی اپنی مدت کے دوران عبوری صدر کے کردار میں بھی  تھے  کیونکہ صدر کا انتقال ہو گیا تھا لیکن وہ ریٹائر نائب صدر کے طور پر ہوئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *