حیدرآباد: شدید بارش کے باعث سنٹرل ریزرو پولیس فورس گروپ سینٹر کی حفاظتی دیوارمنہدم

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقہ میں جمعہ کی شام ہوئی شدید بارش کے باعث سنٹرل ریزرو پولیس فورس گروپ سینٹر کی حفاظتی دیوار منہدم ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار وہاں سے گزر رہی تھی۔دیوار کا ایک بڑا حصہ سڑک پر آ گرا لیکن خوش قسمتی سے کار سوار وقت پر رک گیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

مقامی افراد کے مطابق، اگر کار کچھ لمحے پہلے وہاں سے گزرتی تو جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ واقعہ کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے اور مزید بارش کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *