ایشیائی کھیلوں میں کشتی رانی میں ہندوستان کو ملے مزید دو کانسی کے تمغے

[]

ہانگژو: ہندوستانی کشتی رانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں پیر کو دو کانسی کے تمغے جیتے۔

آج کے مقابلے میں ستنام سنگھ، پرمیندر سنگھ، ذاکر خان، سکھمیت سنگھ کی ٹیم نے 6:08.61 کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے ٹیم ایونٹ (چار کھلاڑی) میں جسوندر، بھیم، پنیت اور آشیش نے 6:10.81 کا وقت درج کیا۔ ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی کشتی رانی کی مہم ختم ہوگئی۔ ہندوستانی دستے نے ایشین گیمز 2023 میں کل پانچ تمغے جیتے جن میں تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو اولمپین ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ کی ہندوستانی مردوں کی لائٹ ویٹ ڈبل اسکلس ٹیم اور مردوں کی 8 ٹیم نے چاندی کے تمغہ جیتے تھے، جبکہ مردوں کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

آشیش، بھیم سنگھ، جسوندر سنگھ اور پونیت کمار کی مردوں کی کوکس لیس فور ٹیم نے فائنل-اے میں 6:10.81 کا وقت درج کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔ یہ چار راؤرز چاندی کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی 8 ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ہانگژو میں فائنل سیلنگ میڈل ایونٹ میں، ہندوستانی خاتون کوکسڈ 8 ٹیم جس میں جی گیتانجلی، ریتو کوری، سونالی سوین، ایچ ٹینڈنٹھوئی دیوی، ورشا کے بی، اشواتھی پی بی، مرینامی نیلیش ایس، تھنگجام پریا دیوی اور رکمنی 7:05.71 کے وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *