حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص

[]

حیدرآباد: منصور بابو خان ٹرسٹی حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے بموجب تعلیمی سال 2023-24 کے پروفیشنل کورسس کے طلباء میں اسکالرشپس کی تقسیم جاری ہے۔

21 ستمبر 2023 کو تیسرے مرحلے میں 75 مستحق طلباء جو ایم بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے علاوہ “A” کیٹیگری زمرہ میں منتخب ہوچکے ہیں۔ جس میں 13 لڑکے اور 62 لڑکیاں ہیں۔

جنہیں ٹرسٹ آفس بیگم پیٹ پر مدعو کیا گیا اور ان طلباء سے احمد سعید منیجنگ ٹرسٹی حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ‘ فیڈ والینٹرز فہیم شیرزہ اور قمر حسن نے ان طلباء سے تفصیلی گفتگو کی اور ان میں اسکالرشپس کی تقسیم کی تاکہ یہ بروقت داخلہ لے سکیں۔

واضح رہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں مذکورہ 15 مستحق طلباء میں 3,70,000 روپے بطور اسکالرشپس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اس طرح جملہ 90 طلباء میں 16,78,000 روپے کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ جس میں 18 لڑکے اور 72 لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپس کی تقسیم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

ایسے مستحق طلباء جو ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس‘ فارمیسی انجینئرنگ ودیگر پروفیشنل کورسس کے لئے گورنمنٹ کالجس و “A” کیٹیگری زمرہ میں منتخب ہوچکے ہوں‘ جن کی سالانہ مجموعی آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو وہ اپنی درخواستیں ٹرسٹ کے متعلقہ دفاتر پر دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات شہر حیدرآباد 9866556891‘ تلنگانہ 9866556850‘ آندھراپردیش 9866556841 پر ربط پیدا کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *