تلنگانہ میں مسلمانوں کے سنی، شیعہ، مہدوی، بوہرہ اور سلیمانی مسلکوں کے قبرستانوں کے لیے 125 ایکڑ زمین الاٹ _ سرکاری احکامات وقف بورڈ کے حوالے

[]

حیدرآباد – 24/ ستمبر (پریس نوٹ)  تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں کے سنی، شیعہ، مہدوی، بوہرہ اور سلیمانی مسلکوں کے قبرستانوں کے لیے 125 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے

 

زمین کے الاٹمنٹ کا جی او  وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے وقف بورڈ چیرمن کے حوالے کیا. انہوں نے کہا کہ G.O.Ms.No. 94, Revenue (Land Administration.II) Department, Dated: 07-08-2023 میں وضاحت کی گئی ہے کہ رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پور میٹ منڈل کے مجید پورگاؤں میں سروے نمبر 233 میں 20 ایکڑ، تلاکونڈہ پلی منڈل کے خانہ پور گاؤں میں سروے نمبر 256/1 میں 42.22 ایکڑ، کونڈرگ میں سروے نمبر 237/1 میں 10 ایکڑ اور میڑچل ملکاجگری ضلع کے میڑچل منڈل کے نوتنکل دیہات میں سروے نمبر 472 میں 35.27 ایکڑ اور شہمیر پیٹ منڈل کے ترکاپلی گاؤں میں سروے نمبر 523 میں 16.31 ایکڑ زمین قبرستانوں کے لیے دی گئی ہے.

 

اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر  چندراشیکھر راؤ نے گذشتہ اسمبلی سیشن میں قبرستانوں کے لیے زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کو مختصر سے وقفہ میں پورا کیا گیا ہے. انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی آر کا شکریہ ادا کیا اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی.

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *