[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1513۔ اسپین کے حکمراں فلپ دوئم نے فلوریڈا اسپینش بستیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔
1739 ۔ روس اور ترکی کے درمیان بیل گریڈ امن معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
1779۔ امریکی انقلاب کے دوران جان پال جونس نے فلومبوروہ ہیڈ کی جنگ میں فتح حاصل کی۔
1780۔ امریکی انقلاب کے دوران برطانیہ کے فوجی سربراہ جان اینڈرے کو امریکہ نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا۔
1803۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے اسائے کی جنگ میں مراٹھا فوج کو ہرایا۔
1857۔ روسی جنگی جہاز لیفرٹ فن لینڈ کے خلیج میں آئے طوفان میں غائب ہوگیا جس میں 826افراد ہلاک ہوئے ۔
1862۔ عظیم محب وطن اور سیاسی لیڈر سری نواس شاستری کی پیدائش ہوائی۔
1863۔ 1857 کے مشہور مجاہد آازدی راؤ تلا رام کا ا نتقال ہوا۔
1908۔ مشہور ہندی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی پیدائش ہوئی۔
1929۔ بچوں کی شادی روکنے سے متعلق بل پاس کیا گیا۔
1935۔ بالی وڈ اداکار پریم چوپڑہ کی پیدائش ہوئی۔
1955۔ پاکستان نے بغداد معاہدے پر دستخط کیئے۔
1958۔ برطانیہ نے کرسمس جزیرے پر فضا میں مار کرنے والا میزائل کا تجربہ کیا۔
1965۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان۔
1970 ۔ عبدالرازق بن حسین ملائیشیا کے وزیر اعظم بنے۔
1979 ۔ صومالیہ کے صدر نے آئین کو منظوری دی ۔
1986 ۔ امریکی کانگریس نے گلاب کو امریکہ کانیشنل پھول منتخب کیا۔
2004 ۔ ہیتی میں آئے سیلاب میں کم از کم 1،070 افراد ہلاک ہوئے۔
2009 ۔ ہندستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہندوستانی سیٹلائٹ اوشن سیٹ۔2 سمیت سات سیٹلائٹ مدار میں چھوڑے۔