حیدرآباد: سینئر صحافی سید قادر محی الدین وحید قادری کا انتقال، آج بعد نماز جمعہ تدفین

حیدرآباد: ممتاز صحافی اور حضرت سید زرد علی شاہ مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے نبیرہ، سید قادر محی الدین وحید قادری صاحب کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی اور مذہبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد احاطہ حضرت سید موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ، پرانہ پل میں ادا کی جائے گی۔ تدفین درگاہ شریف درِ فیضِ عام، چھتہ بازار میں عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ نماز جمعہ ٹھیک 3:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ اور متعلقین نے دوست احباب اور عقیدت مندوں سے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *