مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کو خود امریکہ نے تباہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتکاری اور مذاکرات کے لیے سنجیدہ رہا ہے لیکن امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں نے خطے میں بدامنی کو فروغ دیا ہے۔
سعید ایروانی نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہا ہے جبکہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
