تکنیکی خرابیوں نے بڑھائی مسافروں کی پریشانی، انڈیگو کی چنڈی گڑھ-لکھنؤ پرواز منسوخ

اطلاعات کے مطابق، یہ پرواز صبح 8:30 بجے چنڈی گڑھ سے لکھنؤ روانہ ہونے والی تھی اور اس میں تقریباً 160 مسافر سوار تھے۔ پرواز سے کچھ ہی وقت قبل اس میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی، جس کے بعد اسے اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔ اس اچانک فیصلے سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈیگو کی پرواز کو تکنیکی مسائل کے باعث منسوخ کیا گیا ہو۔ حال ہی میں 19 جون کو دہلی سے لیہ جانے والی فلائٹ 6E 2006 میں بھی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے واپس دہلی لانا پڑا۔ اس پرواز میں تقریباً 180 افراد سوار تھے، جنہیں محفوظ طریقے سے واپس دہلی میں اتار لیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *