
تلنگانہ حکومت نے ڈائیلاسس کے 4,021 نئے مریضوں کے لئے ہر ماه 2,016 روپے کے وظیفہ کی منظوری دی ہے۔ سابق میں بی آر ایس دور حکومت میں آسرا پنشن اسکیم کے تحت 4,011 مریضوں کو ہر ماه وظیفہ دیا جاتا تھا
تاہم کانگریس حکومت نے مزید 4,021 نئے مریضوں کو اس اسکیم میں شامل کرتے ہوئے انہیں وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائیلاسس کے مریض کام کاج کے قابل نہیں ہوتے اور انہیں ہر ماہ دواخانہ میں علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
