کلاس روم گھوٹالہ: اے سی بی کے سامنے پیش ہوئے سسودیا، کہا- ’توجہ بھٹکا رہی بی جے پی‘

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا جمعہ کے روز کلاس روم تعمیرات سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کے سامنے پیش ہوئے۔ اس معاملے میں سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے ایک اور لیڈر ستیندر جین کو اے سی بی نے طلب کیا تھا۔

حکام کے مطابق، منیش سسودیا کو دہلی حکومت کے اسکولوں میں تعمیر ہونے ھوالے 12,000 سے زائد کمرہ جماعت یا نیم مستقل ڈھانچوں کی تعمیر میں مبینہ 2,000 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔ 30 اپریل کو اس حوالے سے اے سی بی نے ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *