خراب موسم، تکنیکی جانچ اور فضائی حدود کی بندش کے باعث 4 بین الاقوامی سمیت ایئر انڈیا کی 8 پروازیں منسوخ

منسوخ کی جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں دبئی سے چنئی (AI-906)، دہلی سے میلبورن (AI-308)، میلبورن سے دہلی (AI-309) اور دبئی سے حیدرآباد (AI-2204) شامل ہیں۔ جبکہ گھریلو پروازوں میں پونے سے دہلی (AI-874)، احمد آباد سے دہلی (AI-456)، حیدرآباد سے ممبئی (AI-2872) اور چنئی سے ممبئی (AI-571) شامل ہیں۔

ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو پرواز کی منسوخی کی صورت میں مکمل رقم کی واپسی یا متبادل تاریخوں میں نئی بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر اپنی پرواز کی موجودہ صورتحال ایئرلائن کی ویب سائٹ پر چیک کریں یا کسٹمر کیئر نمبروں 011-69329333 اور 011-69329999 پر رابطہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *