دریں اثنا، مقتول راجہ رگھوونشی کے بھائی وپِن رگھوونشی نے سونم کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نارکو ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ قتل کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم شیلانگ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں لیکن دو دن کی ریمانڈ میں سونم سے پوری حقیقت باہر آنا مشکل ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو چاہیے کہ اس کیس کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے مقتول کی والدہ سے بھی پوچھ گچھ کرے۔ وپن رگھوونشی کے مطابق، ماں کی گواہی کئی رازوں سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔
