دہلی میں جلد بارش کی امید، 22 جون تک مانسون کی ممکنہ دستک، یلو الرٹ جاری

نئی دہلی: دہلی والوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون 22 جون تک دہلی میں دستک دے سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ معمول کی تاریخ 30 جون سے آٹھ دن پہلے مانسون کی آمد ہوگی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، 20 سے 25 جون کے دوران دہلی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان، اترپردیش، جموں و کشمیر اور لداخ سمیت شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کی یہ پیش رفت مغربی بنگال اور گجرات کے اوپر کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے تیز ہوئی ہے، جس سے 16 سے 18 جون کے درمیان مانسون نے کافی رفتار پکڑی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *