[]
ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں امسال بھی سماجی، تعلیمی، سیاسی، صحافتی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم متعدد معروف شخصیات اور تنظیموں نے عید میلاد النبی کے موقع پر پیغمبرِ اسلام حضرت محمدسب کے لیے کے عنوان سے غیر مسلموں میں ایک خصوصی مہم کاآغازکیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اس 12 روزہ “پیغمبرسب کے لیۓ” مہم کامیاب انعقاد کیا گیاتھا۔ امسال یہ مہم 16 ستمبر سے شروع ہوچکی ہے اور 28 ستمبر 2023 تک جاری رہے گی۔
امسال عیدمیلادالنبی کے موقع پرمنتظمین نے “پیغمبرِ سب ک لیے” (PropheForAll#)، کے عنوان سے غیر مسلموں کو آپ کی شخصیت اور تعلیمات سے متعارف کروانے کی مہم کا آغاز کردیاہے
اسلام جمخانہ کے صدر ایڈووکیٹ یوسف ابرہانی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کو غیر مسلموں میں بھی عام کیا جائے۔
اللہ کے رسول کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بھائی چارگی کا فروغ ہو، امن کا ماحول قائم ہو اور ساتھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو ۔
یوسف ابرہانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ خاص طور اپنے غیر مسلم دوست احباب، متعلقین، تنظیموں کے سربراہان اور سماجی زندگی میں کام کرنے والے غیرمسلم ساتھیوں کو اپنے گھروں اور تنظیموں میں میں کھانے کی دعوت پر بلایں اور ان کے سامنے رسول اللہ کی تعلیمات کو عام کریں۔
مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں غیر مسلم برادران وطن کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں، آی آے ایس، آئی پی ایس افسران، ممبئی کارپوریشن کے افسران اور منترالیہ کے افسران وغیرہ کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا۔
اور اُن کے روبرو نبی کریم کی تعلیمات میں سے بطور خاص سماج سے جڑی تعلیمات مثلاً حقوق انسانی، ماحولیات، خاندانی نظام، عورتوں کے حقوق وغیرہ کو مسلمان اور برادران وطن کے سامنے لانا ہے تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے ۔