جنگ زدہ ایران سے 110 ہندوستانی طلبہ وطن واپس، اہل خانہ میں خوشی کی لہر

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اس مہم پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا کہ باقی طلبہ کی واپسی کی امید بھی جلد کی جا رہی ہے۔

بلند شہر کے رہائشی پرویز عالم، جو اپنے بیٹے سمیر عالم کا انتظار کر رہے تھے، نے کہا کہ ان کے بیٹے کو ایران کے شہر اُرمیہ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دو سال ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’صورتحال حالیہ دنوں میں خراب ہو گئی تھی، ہم بہت فکرمند تھے لیکن حکومت نے بروقت قدم اٹھایا اور تمام طلبہ کو محفوظ آرمینیا منتقل کیا۔ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں۔‘‘ حکام کے مطابق باقی بچے ہوئے تمام طلبہ کو بھی جلد از جلد نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *