ٹرمپ کا پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ، کانگریس برہم- ’ہندوستانی سفارت کاری لڑکھڑا رہی ہے، وزیر اعظم خاموش‘

جے رام رمیش نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے حالیہ بیانات نہ صرف اشتعال انگیز اور قابل اعتراض تھے بلکہ ان کا براہ راست تعلق 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سے بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو وائٹ ہاؤس میں سرکاری ظہرانے پر مدعو کیا جانا ہندوستان کے لیے شدید سفارتی دھچکا ہے۔

کانگریس لیڈر نے مزید دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے جی-7 اجلاس میں شرکت کے بعد اچانک ایک دن پہلے ہی اجلاس چھوڑ دیا تاکہ وہ عاصم منیر سے ملاقات کر سکیں۔ جے رام رمیش نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’کیا یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ جی-7 اجلاس سے جلدی روانہ ہوئے اور وزیر اعظم مودی کو وہ ‘کڑک جھپّی’ بھی نہیں دے سکے؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *