دہلی میں میگا جاب فیئر کے لیے کانگریس کی گھر گھر مہم، دیویندر یادو نے خود کیا نوجوانوں کا رجسٹریشن

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کے روز بادلی اسمبلی حلقے کی شردھانند کالونی میں گھر گھر جا کر بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات کی، انہیں راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے میگا جاب فیئر کی معلومات فراہم کی اور ان کا موقع پر ہی پُرجوش انداز میں رجسٹریشن بھی کیا۔

دیویندر یادو نے نوجوانوں کو بتایا کہ یہ میگا جاب فیئر 19 جون کو تالکٹورا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں تقریباً 100 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ ان کمپنیوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ادارے شامل ہیں، جو تعلیمی اور فنی قابلیت کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *