ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا معروف تحقیقی مرکز متاثر، لیبارٹری میں آگ لگ گئی، نیویارک ٹائمز

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت کل رات اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے گئے جس میں صہیونی حکومت کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حالیہ میزائل حملے میں اسرائیل کے ایک اہم تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی کمپلیکس کی ایک لیبارٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیقاتی مرکز اسرائیل کے سائنسی اور دفاعی ڈھانچے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ حملے کے بعد وہاں تحقیقی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *