غزہ پر ہندوستان کی غیرجانبداری پر کھڑگے کا سوال، ’کیا ہم نے اپنی اصولی پالیسی ترک کر دی؟‘

اپنی ایکس پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’یہ اب صاف ہوتا جا رہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی بکھر چکی ہے۔ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنے وزیر خارجہ کی بار بار کی جانے والی غلطیوں کا نوٹس لیں اور ان کی جوابدہی طے کریں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کی تھی لیکن ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی بمباری، محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مخالفت کی تھی۔ ان کے مطابق، اب تک 60,000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور خطے میں ایک خوفناک انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *