نانا پٹولے کا صدر جمہوریہ کو خط، مہاراشٹر حکومت کی برطرفی اور انتخابی دھاندلی کی جانچ کا مطالبہ

نانا پٹولے نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی عوام نے مکمل جمہوری طریقے سے ووٹنگ میں حصہ لیا لیکن انتخابی عمل میں کی گئی مبینہ چالبازیوں نے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف تکنیکی خرابیوں تک محدود نہیں بلکہ آئین کی روح اور رائے دہندگان کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے صدر کو بھیجے گئے مکتوب میں لکھا کہ ’’حال ہی میں راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے متعلق سنگین اور حقائق پر مبنی سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست کے 82 اسمبلی حلقوں کے 12 ہزار سے زائد پولنگ مراکز پر انتخابی عمل میں گڑبڑیاں ہوئیں، جس سے کروڑوں ووٹوں کی صداقت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *