مختلف ممالک کے دورے پر گئے اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، ہندوستانی سفارت کاری پر ہوئی بات

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے اس ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وفود کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کا مشن کامیاب رہا، جو ایک حوصلہ افزا پیغام تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک کھلے ماحول میں تمام نمائندوں سے ان کے تجربات سنے۔ پرینکا نے اسے جمہوریت کی خوبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوالات اور اختلافِ رائے جمہوری فطرت کا حصہ ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اشوک کمار مِتّل نے بھی وزیراعظم کی پہل کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے سب سے دلی گفتگو کی۔ مِتّل نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ جاننے میں دلچسپی لی کہ ہر وفد کا تجربہ کیسا رہا، وہ کیا سیکھ کر آئے اور ان کی تجاویز مستقبل کی حکمتِ عملی میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کس طرح تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے اور دنیا میں اس کی ساکھ مزید بہتر ہو رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *