اس دوران عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا۔ رکنِ پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت غریبوں کے گھروں کو مسمار کر کے ظلم کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب بستیوں کو تحفظ دیا جائے اور انہدام سے پہلے انہیں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔
آتشی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس کارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے۔ پارٹی کارکنان نے دہلی پولیس پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہے اور جمہوری احتجاج کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈی ڈی اے کی انہدامی کارروائی کے خلاف عوامی ردعمل کیا رخ اختیار کرتا ہے اور آیا جھگی والوں کو کسی قسم کی قانونی یا سیاسی حمایت حاصل ہوتی ہے یا نہیں۔
