راہل گاندھی کی رائے بریلی اور امیٹھی کے ہونہار طلبہ سے ملاقات، یو پی ایس سی اور آئی آئی ٹی کے خوابوں پر ہوئی بات…ویڈیو

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے رائے بریلی اور امیٹھی کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر شیئر کی۔ ویڈیو کا عنوان تھا، ’کولڈ کافی اور گفتگو رائے بریلی کے بورڈ ٹاپرز کے ساتھ گفتگو۔‘

ویڈیو کے آغاز میں راہل گاندھی بچوں سے سوال کرتے ہیں کہ کون فرسٹ آیا ہے اور کس نے ٹاپ کیا ہے۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ اس نے امیٹھی ضلع میں دسویں جماعت میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ ایک طالب علم نے کہا کہ وہ بارہویں میں ٹاپر ہے۔ راہل گاندھی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ بچوں میں ٹاپ کرنا قابل تحسین کارنامہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *