ایران پر حملہ آسان نہیں، تہران کی اسرائیل کو نشانہ بنانے کی طاقت غیرمعمولی ہے، صیہونی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی روزنامہ ماکور ریشون نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہایت مشکل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے ایران کے خلاف کوئی بھی فضائی حملہ پیچیدہ اور مشکل ہے اور اس طرح ایران میں یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایرانیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 ایران کی حالیہ کارروائیوں نے صیہونی حکومت کے اسٹریٹیجک حصوں کو نقصان پہنچایا۔

اخبار نے مزید کہا کہ ایران اب بھی کسی بھی ممکنہ حملے میں صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *