منی پور کے عوام وزیر اعظم کی بے رخی اور غیر حساسیت کی قیمت چکا رہے ہیں: جے رام رمیش

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے منی پور میں مسلسل جاری بحران پر مرکزی حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد، لاقانونیت اور عوام کی بےبسی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبال، کاکچنگ اور بشنو پور میں دوبارہ تشدد بھڑک اٹھا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر راج نافذ کیے جانے کے باوجود زمینی حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *