اسرائیل نے غزہ میں رہائشی عمارت کو بنایا نشانہ، کئی خواتین اور بچوں سمیت 14 ہلاک

40 سالہ ابراہیم ابو سعود نے اس حملے پر بتایا، ’’اسرائیلی فوجیوں نے بغیر کسی وارننگ کے بے قصور لوگوں پر گولیاں چلائیں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے کئی لوگوں کو گرتے دیکھا، ایک نوجوان وہیں مر گیا، لیکن ہم اس کی مدد نہیں کر سکے۔‘‘ اسی طرح 33 سالہ محمد ابو تئیما نے دعویٰ کیا کہ میرے رشتے کے بھائی اور ایک خاتون کی موت ہو گئی جب وہ امدادی اشیا لینے کے لیے مرکز کی طرف آگے بڑھ رہے تھے۔

حالانکہ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی امداد تقسیم کے مرکز کے اندر گولی باری سے ہوئے جانی نقصان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *