بارش سے کسان شدید بحران کا شکار، مگر مہاراشٹر حکومت مدد کو تیار نہیں: بالاصاحب تھوراٹ

کانگریس لیڈر نے کہا کہ زراعت پہلے ہی فائدے کا سودا نہیں رہی اور اب حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کسانوں کے لیے ایک روپے والی فصل بیمہ اسکیم بھی بند کر دی ہے اور قرض معافی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

تھوراٹ نے حکومت کی بے عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہا۔ اضلاع میں جو وزرا بطور نگراں مقرر کیے گئے ہیں، وہ صورتحال کا جائزہ لینے نہیں جا رہے۔ کئی اضلاع میں تو کوئی نگراں وزیر ہے ہی نہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی غیرموجودگی سے کام نہیں رکتا تو پھر ان عہدوں کا مقصد کیا ہے؟”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *