راہل گاندھی نے یہ بات دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی، جس کی ویڈیو انہوں نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ واضح طور پر کہتے ہیں کہ ’ناٹ فاؤنڈ سوٹیبل‘ جیسی اصطلاحات کا استعمال دراصل آئین پر حملہ ہے اور سماجی انصاف کے ساتھ ایک کھلا دھوکہ ہے۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ دہلی یونیورسٹی میں 60 فیصد سے زیادہ پروفیسر کے عہدے اور 30 فیصد سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر کے ریزروڈ عہدے اسی اصطلاح کی آڑ میں خالی رکھے گئے ہیں۔ ان کے بقول، ’’یہ کوئی اتفاقیہ معاملہ نہیں بلکہ ملک بھر کی اعلیٰ تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹیز اور مرکزی یونیورسٹیوں میں منظم طریقے سے یہی سازش جاری ہے۔‘‘
