پاکستان میں موسلادھار بارش نے 50 جانیں لیں

[]

اسلام آباد: پاکستان میں موسلادھار بارش نے گزشتہ چند دن میں کم ازکم 50 جانیں لی ہیں۔ 87 افراد زخمی ہوئے۔اور کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ ماقبل مانسون بارش جون کے آخری ہفتہ میں شروع ہوئی تھی اور ملک بھر میں وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

صوبہ بلوچستان میں سیلاب آگیا اور شاہراہوں پر ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (این ڈی ایم اے) کے بموجب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب شدید متاثر ہوا جہاں بارش سے متعلق واقعات میں 34 افراد نے جان گنوائی۔

خیبر پختونخواہ میں 10‘ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 5 اموات ہوئیں۔ 62 مکانات کو جزوی یا کُلی طورپر نقصان پہنچا اور 15 مویشی ہلاک ہوئے۔ لاہور میں جاریہ ہفتہ ریکارڈ بارش ہوئی۔ شہر میں سیلاب آگیا۔

پاکستان میں برسات کا موسم جولائی تا ستمبر ہوتا ہے۔ گزشتہ برس کے سیلاب نے ایک تہائی پاکستان کو ڈبودیا تھا۔ 12 ہزار سے زائد جانیں گئی تھیں اور کروڑہا لوگ بے گھر ہوئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *