بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بی جے پی کی جاری ’ترنگا یاترا’ کے دوران کی ہے، جو حال ہی میں ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کے بعد پورے ملک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں بال مکند آچاریہ ایک ہاتھ میں گدا اور دوسرے میں ترنگا اور ایک پلے کارڈ لیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر ’آپریشن سندور پراکرم ابھوت پورو‘ لکھا ہے۔
جیسے ہی ویڈیو میں وہ اپنا منہ یا ناک صاف کرتے ہیں، قریب موجود ایک شخص انہیں کپڑا دیتا ہے، جس کے بعد وہ ترنگے کے بجائے اس کپڑے کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ویڈیو کے اس حصے تک وہ فضیحت کرا چکے ہوتے ہیں۔
