سلطان العلوم کیمپس میں ووٹر شعور بیداری پروگرام

[]

حیدرآباد: سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کیمپس میں جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی جانب سے ووٹر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد غیر رجسٹرڈ رائے دہندوں کو اندراج کی ترغیب دینے اور ووٹنگ کی اہمیت کو سمجھانا تھا۔ پرنسپل سلطان العلوم کالج آف فارمیسی ڈاکٹر انوپما کونیرو نے جی ایچ ایم سی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور ووٹر بیداری پروگرام کو سراہا۔

جوائنٹ کمشنر، فینانس اینڈ الیکشن، جی ایچ ایم سی نگتھایارو‘ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر وویک، ویٹرنری آفیسر، جی ایچ ایم سی سنجے سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر جی ایچ ایم سی ہری شنکر نے خطاب کرتے ہوئے طلباء اور عملہ کو جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت سے واقف کرایا۔

ڈپٹی کمشنر، خیرت آباد، جی ایچ ایم سی وی پرشانتی، ڈپٹی کمشنر، خیرت آباد، جی ایچ ایم سی کی رہنمائی میں جی ایچ ایم سی کی ٹیم نے نئے ووٹروں کو نام اندراج کرانے میں مدد کی اور موجودہ رجسٹرڈ ووٹروں کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔

انہوں نے کیمپس کے مختلف اداروں میں الیکٹورل لٹریسی کلبوں کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں کیمپس کے 600 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *