سوریہ مشن: آدتیہ- ایل1 کا مدار بڑھانے کا چوتھا عمل کامیابی سے مکمل

[]

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعہ کی صبح سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے آدتیہ ایل 1 مشن کے زمین سے جڑے چوتھے عمل (منیوور ) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

مدار میں اضافے کا آپریشن آج 0200 بجے اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک ( آئی ایس ٹی آر اے سی)، بنگلورو میں کیا گیا۔

اسرو نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ کیا ’’سورج کا مطالعہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن، آدتیہ ایل 1 نے جمعرات/جمعہ کے اوائل میں اپنا چوتھا زمینی عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔‘‘

اس نے کہا ’’ چوتھا زمین سے منسلک منیوور (ای بی این#4) کامیابی کے ساتھ انجام پا گیا ہے۔‘‘

خلائی ایجنسی نے ایکس پر لکھا ’’ماریشس، بنگلورو، ایس ڈی ایس سی-ایس ایچ اے آر اور پورٹ بلیئر میں اسرو کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیارے کو ٹریک کیا، جب کہ اس وقت آدتیہ ایل- 1 کے لیے فجی جزائر گروپ میں ایک نقل و حمل کے قابل ٹرمینل پوسٹ برن آپریشن میں تعاون کرے گا۔‘‘

حاصل کردہ نیا مدار 256 کلومیٹر ضرب121973 کلومیٹر ہے۔

اگلا منیوور، ٹرانس- لیگرینگین پوائنٹ 1 انسرشن (ٹی ایل 1 آئی)، جو کہ زمین سے روانگی کی علامت ہے، کا وقت 19 ستمبر کو تقریباً 2 بجے طے ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) نے اعلان کیا ’’سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن، آدتیہ ایل 1 نے جمعرات کے شروع کے گھنٹوں میں اپنا چوتھا زمین پر مبنی عمل کامیابی سے مکمل کیا۔‘‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *