
نئی دہلی ۔ پٹھان کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے، جن میں ایک ایف-16 لڑاکا طیارہ بھی شامل ہے۔ اس ایف-16 طیارے کا پائلٹ بھارتی فوج کی حراست میں ہے۔
ادھر جالندھر میں پاکستانی ڈرونز کو بھی بھارتی دفاعی نظام نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے تمام حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور فضائی حدود کی مکمل نگرانی کی جا رہی
ہے۔
