ادھر غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی مسلسل جاری ہے۔ پیر کو رات میں کیے گئے حملوں میں 27 فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر ہر دن حملے کیے ہیں۔ مارچ کی شروعات سے ہی اس نے علاقے کے 20 لاکھ فلسطینیوں کو کھانا اور دوا سمیت سبھی درآمد اشیا سے محروم کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے انتہاپسند گروپ پر دباؤ بنانے کی کوشش ہے۔
اسرائیل: خفیہ سروس ’شِن بیٹ‘ کے سربراہ نے کیا استعفیٰ کا اعلان، حماس کے حملوں کا پتہ لگانے میں ملی ناکامی کا اعتراف
