پہلگام حملہ: وزیر اعظم مودی کا متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا وعدہ، دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’دہشت گرد اور ان کے آقا چاہتے ہیں کہ کشمیر دوبارہ تباہی کی طرف جائے، اسی لیے اتنی بڑی سازش رچی گئی لیکن دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی یکجہتی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکول اور کالجوں میں رونقیں واپس آ رہی تھیں، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے اور سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا تھا، جسے دشمن برداشت نہیں کر سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *