پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو پرعزم، ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

دیویندر یادو نے ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت تنظیم کی مضبوطی کے لیے لوک سبھا اور ضلعی مبصرین کو پہلے مرحلے کے کام کی ذمہ داری سونپی۔

<div class="paragraphs"><p>میٹنگ کا منظر</p></div><div class="paragraphs"><p>میٹنگ کا منظر</p></div>
user

نئی دہلی: کانگریس کے فلیگ شپ پروگرام ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں آج ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کی شروعات دیویندر یادو کی تقریر سے ہوئی۔ تقریر میں تنظیم کو ضلع، بلاک اور بوتھ کی سطح تک مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی مستقبل میں حکمت عملی کو کیسے نافذ کیا جائے اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے 40 روزہ پر پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس کے تحت آئین بچاؤ مہم کے تحت 25 اپریل کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر تک آئین بچاؤ ریلی پیدل مارچ بھی نکالی جائے گی۔

میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کے ساتھ دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین، شریک انچارج دانش ابرار، سابق ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق رکن پارلیمنٹ کرشنا تیرتھ اور سندیپ دیکشت، سابق وزیر ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ، منگت رام سنگھل، منیش چترتھ، کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری منوج یادو اور سوشانت مشرا موجود تھے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں ریاستی ایگزیکٹیو ممبران سمیت لوک سبھا اور ضلعی صدور بھی موجود تھے۔

دیویندر یادو نے ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت تنظیم کی مضبوطی کے لیے لوک سبھا اور ضلعی مبصرین کو پہلے مرحلے کے کام کی ذمہ داری سونپی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوک سبھا مبصرین ہر ایک حلقہ اسمبلی کے تحت آنے والے سبھی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے مل کر ضلع اور بلاک کی سطح پر کام کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران اگر ان کو محسوس ہوتا ہے کہ ضلع اور بلاک میں کسی قسم کی بدلاؤ کی ضرورت ہے تو وضاحت کے ساتھ اپنی رپورٹ ریاستی دفتر میں جمع کریں گے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ ضلعی مبصرین کو ضلع میں تنظیم کو بوتھ کی سطح تک کی کمیٹی بنانے اور بہتر طریقے سے پارٹی کے پروگراموں کا نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع اور بلاک سطح پر ہونے والی سرگرمیوں جیسے گھر گھر تشہیر، احتجاج یا دیگر سماجی اور علاقائی مسائل پر بھی میٹنگوں میں تبادلۂ خیال کر کے ماہانہ سرگرمیوں کا ماہانہ پروگرام تیار کریں گے۔ ہر ایک مبصر کو اپنے زیر انتظام ضلع اور اس کے تمام بلاک میں 2 نائب صدر ایک دفتر سیکریٹری اور ایک سوشل میڈیا ساتھی کے نام 27 اپریل 2025 تک ریاستی دفتر میں جمع کرانے ہوں گے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی نے جس طرح پیٹھ دکھائی ہے، اس میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی ملی بھگت کو کانگریس پارٹی دہلی کے عوام کے سامنے لے جائے گی۔ کیونکہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنویز نے عوام سے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں ایک بار مدد کرنے کے لیے کہا تھا اور عوام نے انہیں میونسپل کارپوریشن میں واضح اکثریت دی۔ لیکن آج عام آدمی پارٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب سے دور بھاگ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک ذمہ دار اپوزیشن ہونے کی وجہ سے اکثریت نہ ہونے کے باوجود بھی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔ دیویندر یادو نے تمام منتخب میونسپل کونسلر، خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ہوں یا آزاد ہوں۔ سے گزارش کی ہے کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کو بدعنوانی سے پاک کرنے اور شفاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ضمیر کی آواز سن کر کانگریس کے میئر اور ڈپٹی میئر کو ووٹ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *